Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرسبز ریاض پروگرام: وادی حنیفہ کا پارک تفریحی مقام بن گیا

34 ماہ میں پارک میں 15 ہزار سے زائد پودے اگائے جاچکے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سرسبز ریاض پروگرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کج وادی حنیفہ کے ذیلی پارک ’غذوانہ‘ میں شجرکاری کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا اور گزشتہ 34 ماہ میں پارک میں 15 ہزار سے زائد پودے اگائے جا چکے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شجر کاری مہم میں وادی حنیفہ سے محلقہ علاقے کو قدرتی پارک میں تبدیل کر دیا گیا جس کا رقبہ 5.2 کلو میٹر ہے۔ یہ علاقے ریاض کے جنوب مغربی سمیت میں ہے جو اہل علاقہ کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔
تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے وادی کے اس علاقے کو صاف کرکے وہاں انتہائی منظم انداز میں پودے لگائے اور برساتی پانی کی گزرگاہ کو درست کیا۔ نالوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
وادی میں لگائے گئے پودوں کا انتخاب کرنے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ لگائے جانے والے پودے ماحول دوست ہوں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔
پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لیے 13 گراؤنڈ جبکہ 700 پارکنگ لاٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی مقامات کا بھی تعین کیا گیا ہے۔
وادی میں 22 کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک بھی تعیمر کیا گیا جس کا مقصد لوگوں میں صحت مندانہ طرز زندگی کے رہنما اصولوں کو اجاگر کرنا ہے۔
واضح رہے ’سرسبز ریاض‘ پروگرام کے تحت رہائشی علاقوں، پارکوں اور عوامی مقامات پر پودے لگانا ہے تاکہ علاقے میں سبزے کا اضافہ کیا جا سکے۔

شیئر: