Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں کن مقامات پر شجر کاری کی جا رہی ہے؟

شجرکاری کا پروگرام تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں حرمین انتظامیہ نے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں شجرکاری پروگرام شروع کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین سعودی عرب انشیٹو کے تحت شجرکاری کا پروگرام تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد کاربن کے اخراج میں کمی لانا ہے۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں شجرکاری پروگرام کے لیے متعدد ضوابط بنائے ہیں۔پہلی کوشش یہ  ہے کہ درخت اور پودے موزوں مقامات پر لگائے جائیں۔
اس بات کا بھی خیال رکھا جارہا ہے کہ ایسے درخت اور پودے لگائے جائیں جن کی جڑیں گہری نہ ہوں۔
تیسرا ضابطہ جس کی پابندی کی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ درخت اور پودے عمرہ زائرین کی راہداریوں سے دور لگائے جائیں۔
حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ شجرکاری مہم کثیر المقاصد ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں کمی پیدا ہوگی، ماحولیاتی آلودگی کنٹرول میں آئے گی‘۔
مسجد الحرام کے صحنوں میں آب و ہوا خوشگوار ہوگی۔ آکسیجن کی مقدار بڑھے گی۔ سبزہ زاروں کا دائرہ وسیع ہوگا۔ وضو کے پانی کو ری سائیکل کرکے درختوں اور پودوں کی آبپاشی کی جائے گی۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ سات ہزار مربع میٹر سے زیادہ خالی مقامات پر درخت اور پودے لگانے کی مہم چلا رہی ہے۔ یہ درخت اور پودے زینوں، پلوں اور صحنوں میں خدمات عامہ کے مقامات پر لگائے جارہے ہیں۔ انہیں خوبصورت قمقموں سے بھی مزین کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: