Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

مسافروں کو یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کیے گئے (فوٹو: ایکس سعودی جوازات)
سعودی وزارت داخلہ نے 94 ویں یوم الوطنی کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی مہر جاری کی ہے۔
سبق ویب کے مطابق سعودی عرب کے تمام  ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر یوم الوطنی کا لوگو’نحلم و نحقق‘ ( ہم خواب دیکھتے ہیں اور اسے حقیقت بناتے ہیں) کی خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے ’ خصوصی مہر یوم وطنی کے جشن کے ایک حصے کے طور پر کیے جانے والا اقدام ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتا ہے۔ یوم وطنی متحدہ ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے افسران نے مملکت کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں مسافروں کے  پاسپورٹس پر یوم وطنی کی خصوصی مہر لگانے کے ساتھ انہیں یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کیے۔ 

شیئر: