Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل اے آئی سمٹ، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

سمٹ کا تیسرا ایڈیشن 10 سے 12 ستمبر تک ریاض میں رہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اور سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (سدایا)  نے ریاض میں گلوبل اے آئی سمٹ کے موقع پرسعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا اہتمام کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاسپورٹ پر 10 سے 12 ستمبر 2024  تک ہونے والی گوبل اے آئی سمٹ کے حوالے سے خصوصی مہر لگائی جائے گی۔
 گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آے آئی) سمٹ کا تیسرے ایڈیشن 10 سے 12 ستمبر تک ریاض میں ہوگا جس میں تقریبا 100 ملکوں کی 300 سے زیادہ شخصیات اور آئی اے ماہرین شرکت کریں گے۔


متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ٹیک کمپنیوں کے عالمی اجتماع کا خیرمقدم کرے گا۔
 گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آے آئی) سمٹ کا تیسرے ایڈیشن 10 سے 12 ستمبر تک ریاض میں ہوگا جس میں تقریبا 100 ملکوں کی 300 سے زیادہ شخصیات اور آئی اے ماہرین شرکت کریں گے۔
ان ماہرین میں جرمنی کی وفاقی وزارت برائے ڈیجیٹل افیئرز اینڈ ٹرانسپورٹ کے سٹیٹ سکریٹری سٹیفن شنور، ایکسینچر کی سی ای او جولی سویٹ اور ڈیل ٹیکنالوجیز سروسز کے سی ای او ڈوگ شمٹ شامل ہیں۔
سمٹ کے موقع پر متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

شیئر: