Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے درمیان تعاون بڑھانے کا جائزہ

مملکت کے اقدامات اور بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے پیر کو نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر انیڈرسن سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اقواام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے مملکت کے اقدامات اور بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل، کابینہ کے رکن خالد بن موسی العنقری بھی موجود تھے۔

شیئر: