Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواب پورا ہو گیا‘، جازان یونیورسٹی کے سوڈانی پروفیسر جنہیں سعودی شہریت ملی

ڈاکٹر عامر مجذوب فزیالوجی میں مہارت رکھتے ہیں۔(فوٹو: سکرین شاٹ الاخباریہ)
سعودی عرب میں جازان یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن کے فیکلٹی ممبر سوڈانی پروفیسر ڈاکٹرعامر مجذوب نے سعودی شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق ڈاکٹرعامر مجذوب نے بتایا جب مجھے سعودی شہریت دیے جانے کی اطلاع ملی تو بیس سال پیچھے چلا گیا جب میں سعودی شہریت کے حصول کے خواب دیکھ رہا تھا۔
’اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ سعودی عرب میں کام کروں گا یا شہریت حاصل کروں گا‘۔
سعودی شہریت کی اطلاع  ملنے پر میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں تھے، وہ خواب جس کی میں نے ہمیشہ خواہش کی وہ پورا ہو گیا‘۔
جازان یونیورسٹی کے ایکس اکاونٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر مجذوب منفرد صلاحیتوں کے ساتھ  فزیالوجی میں مہارت رکھتے ہیں۔
واضح رہے  سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کےلیے اپنی شہریت کھول دی ہے، جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی ادور سماجی ترقی کو بڑھانے کےلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔
2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔

شیئر: