Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور الشرقیہ ریجن میں مزید تین افراد کو سعودی شہریت مل گئی

وزیر اعظم کسی کو بھی سعودی شہریت دینے کے احکامات صادر کرتے ہیں۔
سعودی محکمہ احوال مدنیہ نے کہا ہے کہ ریاض اور الشرقیہ ریجن میں تین افراد کو سعودی شہریت دینے کے احکامات اور فیصلے جاری کیے گئے ہیں۔
اخبار24 کے مطابق ریاض میں محمد بن حسین بن راشد العبادی السبیعی العنزی کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا۔
سعودی قانونی شہریت کے آرٹیکل 14 کے تحت الشرقیہ ریجن میں عائشہ عل حمید النجدی اور احمد علا حمید النجدی کو شہریت دینے کا وزارتی فیصلہ جاری کیا گیا۔
واضح رہے شہریت قانون کے مطابق وزیر اعظم کسی کو بھی سعودی شہریت دینے کے احکامات صادر کرتے ہیں۔
یہ احکامات وزیر داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں کیے جاتے ہیں۔ قانون وزیر داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی شہریت کی درخواست کو منظور یا مسترد کردیں۔

شیئر: