Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں جاری سلامتی کی صورتحال پر تشویش ہے: سعودی وزارت خارجہ

بیان میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں ( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب نے لبنان میں جاری سلامتی کی صورتحال اور واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خطے میں تشدد کے پھیلاو کے خطرے، خطے کی سلامتی اور استحکام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خطرناک اثرات کے حوالے سے انتباہ کا اعادہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق بیان تمام فریقوں پر زور دیا کہ’ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے اور اس کے عوام کو جنگ کے خطرات سے دور رکھیں‘۔
بیان میں بین الاقوامی برادری، بااثر اور فعال فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اور ذمہ داریاں ادا کریں۔
سعودی عرب نے لبنان کے استحکام کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یاد رہے کہ لبنان نے کہا ہے کہ پیر کو جنوب میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 180 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں میں 2006 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔
حالیہ دنوں میں تشدد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ نے ہفتے کے آخر میں شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

شیئر: