Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منور فاروقی کی کُل دولت آٹھ کروڑ، چھ کروڑ کا فلیٹ خرید لیا؟

منور فاروقی ’بگ باس‘ سیزن 17 کے فاتح ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)
منور فاروقی گزشتہ چند دنوں سے شادی اور معروف رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے نئے سیزن میں انٹری کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
شوبز کے متعلق رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق منور فاروقی نے سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ کا 17واں سیزن جیتا تھا تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر سے ’بگ باس‘ سیزن 18 میں ایک سینیئر کے طور پر شریک ہوئے ہیں۔
کامیڈین سے ریپر بننے والے منور فاروقی اس مرتبہ اپنی کُل دولت کا ایک بڑا حصہ خرچ کر کے ممبئی کی ایک مہنگی جگہ پر فلیٹ خریدنے  کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ منور فاروقی کے نئے فلیٹ کی قیمت انڈین کرنسی میں چھ کروڑ سے زائد ہے تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ منور فاروقی کی کُل دولت ان کے فلیٹ کی بتائی جانے والی قیمت سے کچھ زیادہ ہے.

منور فاروقی کی کُل دولت کتنی ہے؟

منور فاروقی کی کُل دولت انڈین کرنسی میں آٹھ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔
تو کیا گردش کرنے والی خبروں کے مطابق منور فاروقی نے اپنی جمع پونجی کا 75 فیصد حصہ خرچ کر کے نیا فلیٹ خریدا ہے؟ ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق اس طرح کے دعوے پوری طرح سے حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
منور فاروقی نے اپنی دولت کے 75 فیصد حصے جتنی مالیت رکھنے والی پراپرٹی خریدی ضرور ہے لیکن یقینی طور پر ان کی جانب سے پوری رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔
لوگ اس طرح سے ایک سٹریٹجی کے ساتھ مختلف پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی دولت کے حجم کو بڑھا سکیں۔

منور فارقی کے آمدن کے ذرائع کیا ہیں؟

منور فارقی ’بگ باس‘ سیزن 17 میں اپنی موجودگی کے انڈین کرنسی میں آٹھ لاکھ روپے ہفتہ وصول کرتے تھے تاہم اس کے علاوہ وہ اپنے کامیڈی شو کے فی قسط تین سے چار لاکھ وصول کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا، برینڈ کولیبریشن اور یوٹیوب چینل بھی منور فاروقی کی آمدن کے ذرائع ہیں۔

شیئر: