Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

‘لاپتہ لیڈیز’ کو 12 ہندی فلموں، 6 تامل اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایکس)
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار کرن راؤ جب کے اس کے پروڈیوسر عامر خان ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم فیڈریشن آف انڈیا نے اعلان کیا کہ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
’لاپتہ لیڈیز‘ کو انڈیا سے آسکر ایوارڈ کے لیے سرکاری طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
’لاپتہ لیڈیز‘ کا پریمیئر 8 ستمبر 2023 کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ہوا تھا۔ جبکہ فلم کو سنیماز میں یکم مارچ 2024 کو ریلیز کیا گیا تھا۔
‘لاپتہ لیڈیز’ کو 12 ہندی فلموں، 6 تامل اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔
فلم میں پرتھبا رانتا، سپارش سریواستاوا، نتانشی گوئل، چھایا قدم اور راوی کیشن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے۔
گھونگھٹ کے سبب وہ اپنی بیوی کو نہیں پہچاننے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’لاپتہ لیڈیز‘ کو چار سے پانچ کروڑ کے بجٹ میں بنایا گیا تھا جس نے دنیا بھر میں 27 کروڑ کا بزنس کیا۔

شیئر: