Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں 600 جوڑوں کی اجتماعی شادی اور کنسرٹ

کنسرٹ میں معروف گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن میں 600 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی‘۔
العربیہ نیوز کے مطابق ترکی آل الشیخ نے ایکس اکاونٹ پر کہا’ ریاض سیزن میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ نوجوانوں کو سہولت دینے کےلیے اجتماعی شادی کا پروگرام  ہے‘۔ 
’ایک کنسرٹ بھی ہوگا جس میں معروف گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شرکا کو عشائیہ بھی دیا جائے گا‘۔
دریں اثنا اتھارٹی کے سربراہ نے معروف تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں تاکہ وہ اس فلاحی کام میں اپنا حصہ شامل کریں۔
انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ریاض سیزن کے دوران اجتماعی شادی کی کئی تقاریب ہوں۔
 آل الشیخ کے اس اعلان کے بعد متعدد سعودی اور خلیجی فنکاروں نے خیرمقدم کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

شیئر: