سعودی وزیر خارجہ سے بنگلہ دیشی ہم منصب کی ملاقات
جمعرات 26 ستمبر 2024 19:21
فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور ان میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بنگلہ دیشی ہم منصب نے ملاقات کی۔
عاجل نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ توحید حسین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے عالمی صورت حال، مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور ان میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں