سعودی وزیر خارجہ سے قبرص کے صدر اور سوڈانی ہم منصب کی ملاقات
سعودی وزیر خارجہ سے قبرص کے صدر اور سوڈانی ہم منصب کی ملاقات
منگل 24 ستمبر 2024 23:49
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر قبرص کے صدر نیکوس کرسٹو ڈو لائیڈز نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے قبرص کی حکومت اور عوام کےلیے تہنیتی پیغام دیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے سوڈانی ہم منصب حسین عوض علی نے بھی ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر کوآرڈینیشن اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود موجود تھے۔