Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کی کو آرڈینیٹر اور ریڈ کراس کی صدر سے ملاقات

غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایکس وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر غزہ کے لیے اقوام متحدہ کی سینیئر انسانی اور تعمیر نو کو آرڈینیٹر سگریڈ کاگ سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور اس سے نمٹنے کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر اقتصاد اور منصوبہ بندی فیصل بن فضل الابراہیم، اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹر عبدالعزیز الوصل بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر مرجانا سپو لجارک نے ملاقات کی۔
ملاقات میں انسانی اور امدادی شعبوں میں تعاون، علاقائی صورتحال اور اس کے انسانی اثرات خاص طور پر غزہ بحران اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: