Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور تاجکستان میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے سے استثنی دینے کا معاہدہ

مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے ہم منصب سراج الدین مہرالدین نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور تاجکستان کے درمیان سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے استثنی د ینے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

قبل ازیں ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اوراس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اور اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل بھی موجود تھے۔

شیئر: