سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو میڈرڈ میں وزارتی اجلاس کے موقع پر سپین کے ہم منصب مینوئل البرس سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تعاون، دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے اقدامات اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اس حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور سپین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خاص طور پر غزہ بحران اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔