Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی بہن کے قتل میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

ایپل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ دہرے قتل میں ملوث شہری احمد بن صالح بن علی آل حسن کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری نے اپنے ہم وطن ابراہیم بن محمد بن احمد الشریف اور ان کی بہن نورہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔
ایپل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا سنیچر کو مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: