Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر دو غیر ملکیوں کو سزائے موت

’مصری تارکین وطن کو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر دو غیر ملکیوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مصری تارکین وطن ہانی ابو القاسم اور سلیمان عبید اللہ کو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔
’انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہوا اور فساد فی الارض پھیلانے کے باعث عدالت نے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ہے‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کی فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد پر آج ہفتے کو تبوک ریجن میں سزا نافذ کردی گئی ہے‘۔
 

شیئر: