سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جاری خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے‘۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا ’سعودی عرب ،اقوام متحدہ کے چارٹر کو ٹھوس حقیقت میں بدلنے کی ہرممکنہ کوششوں کی خواہش مند ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہNode ID: 879305
الاخباریہ کے مطابق انہوں نے کہا ’سعودی عرب ہمیشہ سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتا ہے‘۔
غزہ پٹی میں انسانی المیے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے وہاں جاری اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی کمیٹی کی جانب سے ٹھوس اقدامات کرنے اور فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دلوانے کی اہمیت پر زوردیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مملکت کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی پانچ ارب ڈالر کی امداد کا ذکر کیا اور کہا کہ مملکت اقوام متحدہ کی ایجنسی کی سپورٹ جاری رکھے گی تاکہ وہ فلسطینیوں کی مدد کےلیے کام کرسکے۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت کو سلامتی اور قیام امن کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ جاری خلاف ورزیوں پر کسی قسم کی روک تھام یا سزا نہ دینے سے مزید ترغیب ملتی ہے جس سے کسی بھی صورت قیام امن کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے مستقل اور طویل المدتی حل کے لیے پرامن کوششوں کے حوالے سے عالمی اداروں کے کردار کو فعال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزير الخارجية يلقي كلمة #المملكة_في_الأمم_المتحدة#الإخبارية pic.twitter.com/FEvjpUsDBX
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) September 28, 2024