Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم خزاں میں سعودی عرب کے کن علاقوں میں درجہ حرارت بڑھے گا؟

مملکت کے دیگر علاقوں میں موسمی تبدیلی کے اثرات نسبتا کم ہوں گے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے’ رواں برس موسم خزاں میں مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ’ رواں برس موسم خزاں ( ستمبر، اکتوبر اور نومبر ) میں حائل، الجوف، شمالی حدود اور تبوک کے علاقے معمول سے ہٹ کر زیادہ گرم رہیں گے‘۔
’مملکت کے دیگر علاقوں میں موسمی تبدیلی کے اثرات نسبتا کم ہوں گے‘۔
بارش کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ’اس سال بعض علاقوں میں بارشوں کا بھی امکان زیادہ ہے جن میں جازان، نجران، عسیر اور مکہ مکرمہ کے علاوہ جنوبی علاقوں کے ساتھ مشرقی ریجن اور ریاض شامل ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بارش معمول کے مطابق ہوگی‘۔

شیئر: