Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم گرما کا اختتام، درجہ حرارت کم ہونے لگا

ماہر موسمیات کا کہنا ہے اب موسم قدرے سردی کی جانب مائل ہو رہا ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی ماہرموسمیات عقیل العقیل کا کہنا ہے’ گزشتہ جمعرات سے مملکت میں گرمی کی لہر کا اختتام ہوا، اب موسم قدرے سردی کی جانب مائل ہو رہا ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق ماہر موسمیات نے کہا کہ ’موسم گرما کے اختتام کے ساتھ ہی رات کو درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو رہی ہے‘۔
علاوہ ازیں قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران جدہ میں ہونے والی بارش کے حوالے سے بتایا کہ ’سال 2009 میں جدہ کمشنری میں 70 سے 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی‘۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق بارش کی مقدار میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2011 میں بارش جدہ میں 111 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سال 2022 میں 182 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

شیئر: