Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک شہر میں درجہ حرارت 46 ڈگری، دوسرے شہر میں 16

ابہا میں 19 جبکہ الباحہ، طائف، القریات اور طریف میں 22 سے 24 تک ڈگری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ الاحسا، حفر الباطن، تنہات، دہنا اور صمان میں ٹمپریچر 46 ڈگری ہے جبکہ السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں 13 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرم ترین شہروں میں مکہ مکرمہ، دمام، المجمعہ، ینبع، ریاض، بریدہ، الخرج، وادی الدواسر اور رفحا ہیں جہاں 45 اور 44 ڈگری ہے‘۔
محکمہ موسمیات  نے کہا ہے کہ ’ملک کے سرد ترین علاقوں میں السودہ کے علاوہ ابہا ہے جہاں 19 سینٹی گریڈ ہے جبکہ الباحہ، طائف، القریات اور طریف میں 22 سے 24 تک ڈگری ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی علاقے میں آج مطلع غبار آلود ہوگا اور یہی کیفیت ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحرہ اور جموم میں گرد وغبار ہوگا جبکہ ہوا کی رفتار 40 اور 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’اس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ یہ کیفیت شام 7 بجے تک رہے گی‘۔

شیئر: