Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’مذکورہ علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن کے بعض شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان، عسیر اور باحہ میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن کے بعض شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں دن کے وقت قدرے گرمی ہوگی تاہم رات کو موسم اعتدال پر مائل ہوگا‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 15 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گے‘۔
’بحیرہ احمرکے جنوبی حصے میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ وسطی اور شمالی حصے میں گرج چمک ہوگی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔

شیئر: