Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ: یمن سے ایک ہفتے میں مزید ایک ہزار 384 بارودی سرنگیں صاف

اب تک چارلاکھ 63 ہزار بارودی سرنگوں کو تباہ کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید  ایک ہزار384 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 2 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ایک ہزار375 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 6 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، لحج، شبوہ، الحدیدہ، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، تعز اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا ’ 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 63 ہزار673 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے‘۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمر افراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کی ٹیمیں دیہات، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا کام کر رہی ہیں تاکہ یمن کے شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔

شیئر: