Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور خلیجی سیاح مصر میں یومیہ کتنی رقم خرچ کرتے ہیں؟

امریکی سیاحوں کی جانب سے یومیہ 200 ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
مصری متحدہ ایوان صنعت و تجارت کے رکن حسام ھزاع کا کہنا ہے ’مصر آنے والے سعودی اور خلیجی سیاح یومیہ ایک ہزار ریال (300 ڈالر) خرچ کرتے ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق مصری شعبہ سیاحت سے وابستہ حسام ھزاع  بتایا’ امریکی سیاحوں کی جانب سے یومیہ 200 ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں‘۔
’مصر آنے والے چینی سیاح یومیہ 120 ڈالر خرچ کرتے ہیں جس میں ہوٹل کا قیام شامل ہے‘۔
ان کہنا تھا ’ رواں برس کی پہلی ششماہی میں مصر میں سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔ ابتدائی چھ ماہ کے دوران مصر آنے والے سیاحوں کی تعداد 70 لاکھ رہی ہے‘۔
یاد رہے مصری وزیر سیاحت کے مطابق ’ 2023 کے دوران خلیج کے عرب ممالک سے 1.1 ملین سیاح  مصر آئے ان میں سے 8 لاکھ  سعودی تھے۔‘ 
 مصری وزیر کا کہنا تھا ’خلیجی ممالک مصر میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔‘ 
’خلیجی سیاحوں کی خوبی یہ ہے کہ وہ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں، طویل قیام کرتے ہیں اور بار بار سیاحت کے لیے آتے جاتے رہتے ہیں۔‘ 

شیئر: