Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

41 فیصد سعودی سیاح 5 سٹار ہوٹل بک کرتے ہیں

’سال رواں میں سعودی سیاحوں کی تعداد میں 16.39 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سیر و سیاحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ 41 فیصد سعودی سیاح 5 سٹار ہوٹل بک کرتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 34.73 فیصد سعودی سیاح 4 سٹار ہوٹل کی بکنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔
بکنگ کے عالمی ادارے ’ویگو‘ کے سروے میں کہا گیا ہے کہ ’گزشتہ سال کے مقابلے میں سال رواں میں سعودی سیاحوں کی تعداد میں 16.39 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’سعودی سیاحوں کی اکثریت  نے موسم گرما کے علاوہ رمضان اور عید کی تعطیلات میں سفر کیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’موسم گرما میں سعودی سیاحوں نے اوسط 465 ڈالر فی کس ہوٹلنگ پر خرچ کیا ہے‘۔
 

شیئر: