Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پلیٹ فارم پر متعارف کرائی جانے والی 6 نئی خدمات کیا ہیں؟

وزیر داخلہ نے ادارہ امن عامہ کے صدر دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں ادارہ امن عامہ کے صدر دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ’ابشر‘ پلیٹ فارم کی مزید 6 خدمات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ابشر پلیٹ فارم پرنئی خدمات میں سب سے اہم معمولی ٹریفک حادثے کی رپورٹ اور گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ پرنٹ کرنے کی سہولت شامل ہے۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز کو نئی عمارت کا دورہ کرانے کے بعد ادارہ امن عامہ میں فراہم کی جانے والی خدمات اور طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ابشر‘ کے ذریعے فراہم کی جانے والی نئی سہولتوں کا بھی افتتاح کیا گیا جن میں بیشتر سروسز ٹریفک کے حوالے سے ہیں۔
سعودی شہریوں اور مقیمین کےلیے ابشرپلیٹ فارم پر مختلف ڈیجیٹل سروسز فراہم کی جاتی ہیں جن کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ابشرپلیٹ فارم پر جن نئی سہولتوں کا اجرا کی اگیا ان میں معمولی ٹریفک حادثے کی ڈیجیٹل طریقے سے رپورٹ کرنے کے علاوہ گاڑی کے ملکیتی رجسٹریشن کارڈ کی پرنٹنگ، حادثے کی تفصیلی رپورٹ کا حصول، ڈرائیونگ لائسنس کی مکمل رپورٹ، ایئرگن کا ڈیجیٹل لائسنس کا حصول شامل ہے۔
اس موقع پرمعاون وزیر داخلہ برائے فنی امور شہزادہ ڈاکٹر بندر بن عبداللہ مشاری، معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنز بریگیڈئیر سعید القحطانی، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام الفالح اور دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں۔

شیئر: