Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں ابشر سے کتنے اقامے اور ایگزٹ ری انٹری ویزے جاری ہوئے؟

شہریوں اور غیرملکیوں نے 82 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ای ٹرانزیکشن کی ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے آن لائن پورٹل ’ابشر افراد‘ اور ’ابشر اعمال‘ کے  ذریعے اگست 2024 میں شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں نے 82 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ای ٹرانزیکشن کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اگست میں ’ابشر افراد‘ کے ذریعے 59 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ای ٹرانزیکشن کی گئی ہیں
’ابشر افراد‘ کے ذریعے صارفین نے احوال مدنیہ میں شناخت کی تصدیق کی 91341  ٹرانزیکشنز کیں۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کے لیے 57250، گم ہونے پر نیا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے 11076، خراب ہوجانے والے  شناختی کارڈ کا متبادل جاری کرانے کے لیے 3601، خاندانی ریکارڈ جاری کرانے کے لیے 6452 ای ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
اسی طرح جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں نئے اقامے جاری کرانے اور اقاموں کی تجدید کے لیے 257204، ایگزٹ ری انٹری ویزے کے لیے 225483، سعودی ای پاسپورٹ جاری کرانے اور تجدید کے لیے 117014، دس سال سے کم عرصے کے لیے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے لیے 27139 ، ایگزٹ ری انٹری ویزے کی میعاد میں توسیع کے لیے 25630، نقل الخدمات کے لیے 9866، فائنل ایگزٹ ویزے کی منسوخی 9017، آزمائشی مدت کے دوران  فائنل ایگزٹ جاری کرانے کے 4361 اور گھریلو ڈومیسٹک ورکرز کو وصول کرنے کی اجازت جاری کرانے کے 1158 آپریشن ابشر افراد کے ذریعے کیے گئے۔
اسی طرح پبلک سیکیورٹی سروسز میں گاڑیوں کے لائسنس کی تجدید کے 125147، گاڑیوں کی مرمت کے پرمٹ کے لیے 95972 ابشر کے ذریعے حاصل کیے گئے۔
کار ڈرائیونگ کی اجازت کی درخواستوں کے 72383 آپریشنز کیے گئے اور 67239 ڈرائیونگ لائسنس  کی تجدید کرائی گئی۔ اسی طرح گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرانے کے لیے 60139 خدمات کے آپریشن انجام دیے گئے۔
اس کے علاوہ گاڑیوں کی فروخت کی 30221، لاوارث یا خراب گاڑیوں کو حوالے کرنے کی 9298 خدمات، گاڑیوں کی انشورنس کے لیے 7218 اور آتشیں اسلحہ کی رجسٹریشن کے لیے 5605 آپریشن ابشر کے ذریعے انجام دیے گئے۔
اگست کے دوران ڈاک کے ذریعے دستاویزات کی فراہمی کے لیے 146598 درخواستیں دی گئیں۔ اسی طرح ابشر رپورٹنگ سروس اور جنرل فنگر پرنٹس کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی گئیں۔
اگست 2024 کے دوران ’ابشر اعمال‘ کے ذریعے بھی مختلف خدمات انجام دی گئیں ان خدمات کی تعداد 23 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: