Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کی ڈینٹنگ پینٹنگ کے لیے ابشر سے این او سی کیسے حاصل کریں؟

این او سی کے لیے پولیس کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی ٹریفک پولیس نے ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے گاڑی کی ڈینٹنگ پینٹنگ کے لیے این او سی حاصل کرنے کے طریقے کی وضاحت کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایکس اکاؤنٹ پر ڈینٹنگ کے لیے این او سی حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں بتایا کہ این او سی حاصل کرنے کے لیے پولیس کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔
 ابشر اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد ’خدمات‘ کے سیکشن کو کلک کریں، بعد ازاں ’گاڑیوں‘ کا انتخاب کرنے کے بعد اپنی گاڑی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔
یہ کارروائی کرنے کے بعد ڈینٹنگ اینڈ پینٹنگ کے لیے این و سی کے حصول کا انتخاب کیا جائے، بعد ازاں ابشر کے ذریعے ایس ایم ایس ارسال کیا جائے گا۔
ارسال کیے جانے والے کوڈ کو رجسٹرڈ ڈینٹرز سے شیئر کریں جو ’ارتح‘ ایپ کے ذریعے این و سی کی جانچ کرے گا۔

شیئر: