Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا لبنانی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ سے لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

لبنان کی سلامتی اور استحکام کےلیے سپورٹ پر زور دیا گیا۔ ( فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور جین نویل باروٹ نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران لبنان کی صورتحال، اس کے نتائج اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ اور لبنان کے ہم مندصب عبداللہ بو حبیب نے بھی پیر کو رابطہ کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے لبنان کی سلامتی اور استحکام کےلیے سعودی عرب کی سپورٹ پر زور دیا ۔

شیئر: