Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت

اجلاس میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی وفد کی سربراہی کی۔
ایس پی اے کے مطابق افتتاحی اجلاس میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر، وزارت خارجہ کے انٹر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الوصل اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود موجود تھے۔
سعودی وفد کے ارکان متعدد اجلاسوں میں شرکت کریں گے ،جن میں کثیر الجہتی بین الاقوامی اقدامات کو مضبوط بنانا، علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کی کوششوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کےلیے مشترکہ کام شامل ہیں۔

شیئر: