Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے وزارتی اجلاس میں شرکت

اجلاس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے وزارت کے انڈرسیکرٹری اور سفارتی امور کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے امریکہ میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشترکہ اجلاس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کی جس میں 87 ممالک شریک ہیں۔
ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’اس وقت دنیا کو بہت سے خطرات اور غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں دہشتگردی عالمی امن وسلامتی کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کےلیے سب کا تعاون انتہائی اہم ہے‘۔
انہوں نے اس حوالے سے مملکت کے موقف کی تجدید کرتے ہوئے دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کرنے کو ہرصورت میں مسترد کرتے ہوئےعالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف  کی جانے والی کوششوں کو اجاگرکیا۔
انہوں نے مملکت کی جانب سے عالمی سطح پر داعش کے خلاف قائم اتحاد کے لیے فراہم کی جانے والی مالی معاونت کے بارے میں بتایا کہ سال 2023 میں 30 ملین ڈالر کی معاونت کی گئی۔ اس کے علاوہ سال 2014 اور 2023 میں وزارتی اجلاس کی میزبانی کی گئی۔
مملکت کی جانب سے ان مشترکہ کوششوں کو بھی اجاگر کیا جو عالمی امن اور داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کے لیےکی گئی جن کا مقصد بہتر پرعالمی امن اور آنے والے نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔

شیئر: