Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جی سی وزارتی کمیٹی کے رابطہ اجلاس میں شرکت

خلیجی تعاون اور غزہ میں فوری جنگ بندی  پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر جی سی سی وزارتی کمیٹی کے رابطہ اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں خلیجی تعاون، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصا غزہ میں فوری جنگ بندی کی اہمیت اور انسانی راہداریوں کو محفوظ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کی شب نیویارک میں سالانہ وزارتی عشائیے میں بھی شرکت کی، جس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انٹرنیشنل پیس انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے عشائیے میں کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
مشرق وسطی میں درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کےلیے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

شیئر: