Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی دارالحکومت پر اسرائیل کے فضائی حملے میں تین افراد ہلاک: وار مانیٹر

المزہ ڈسٹرکٹ میں ایک رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ کو نشانہ بنایا گیا (فوٹو: روئٹرز)
شام کے دارالحکومت دمشق میں  بدھ کو اسرائیل کے فضائی حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب نیوز کے مطابق اک وار مانیٹر گروپ کا کہنا ہے’  چند دنوں کے اندر ایک ایسے علاقے پر کیے جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے جہاں سکیورٹی ہیڈ کوارٹر اور سفارتخانے واقع ہیں‘۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ ’اسرائیل کے فضائی حملے میں المزہ ڈسٹرکٹ میں ایک رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ کو نشانہ بنایا گیا‘۔
 ’اس حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے جن میں دو غیر ملکی تھے‘۔
شام کی سرکاری خبر رساں ادارے نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا’ اسرائیل کے فضائی حملے میں المزہ ڈسٹرکٹ کے اطراف رہائشی عمارتوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا‘۔
ذرائع نے بتایا’ حملے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں‘۔
آبزرویٹری کا کہنا ہے’ اس سے قبل ہونے والے حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک ٹی وی اینکر سمیت تین عام شہری اور ایران کے حمایت یافتہ تین جنگجو شامل تھے جن میں سے ایک کا تعلق حزب اللہ سے تھا‘۔
اسرائیل نے 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اب تک سیکڑوں حملے کیے ہیں جن میں فوجی ٹھکانوں اور حزب اللہ سمیت ایران کے حمات یافتہ جنگجووں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شیئر: