Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کے شعبے میں ریکارڈ اضافہ

’ویڈیو گیمز کے شعبے میں کاروبار کرنے کے لیے 5675 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کے شعبے میں 2024 کی تیسری چوتھائی میں 102 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو گیمز کے شعبے میں کاروبار کرنے کے لیے 5675 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال مماثل مدت میں جاری کئے جانے والے اجازت ناموں کی تعداد 2803 تھی۔
وزارت تجارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ’سب سے زیادہ ریاض میں ویڈیو گیمز کے شعبے میں کام کرنے کے اجازت نامے جاری ہوئے ہیں جن کی تعداد 3331 ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن ہے جہاں 1235 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں، پھر مشرقی ریجن میں 582، مدینہ منورہ میں 180 اور قصیم میں 89 اجازت ناموں کا اجرا ہوا ہے‘۔
اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو گیمنگ پروگرام سکھانے کے لیے قائم ہونے والے اداروں کی تعداد میں بھی 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 

شیئر: