Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تین ریجنوں میں بارش، دو میں غبار

’ملک کے جنوب مغربی علاقے میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو جازان، عسیر اور الباحہ میں مطلع ابر آلود ہے جس کے باعث کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی اور کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کیفیت مکہ مکہ کے بالائی علاقوں تک ہوگی جبکہ الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار چھایا رہے گا۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کے جنوب مغربی علاقے میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ ریجن کے بیشتر شہروں میں گرج چمک رہے گی اور یہ کیفیت رات 8 بجے تک ہوگی‘۔
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت جازان کے متعدد شہروں میں ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، اضم، بنی یزید اور دیگر میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
عسیر ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’نماص، بلقرن، تنوہ، رجال المع، محائل ، خمیس مشیط اور ابہا میں تیز بارش کے ساتھ ہوا بھی چلے گی‘۔
 

شیئر: