آنے والے دنوں میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہونا شروع ہوں گے: سعودی ماہر موسمیات
’دن کے وقت گرمی کی شدت کم اور رات کے وقت قدرے سردی محسوس ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہونا شروع ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’دن کے وقت گرمی کی شدت کم اور رات کے وقت قدرے سردی محسوس ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جیسے دن چھوٹے ہوتے جائیں گے گرمی کی شدت کم ہوتی جائے گی اور جیسے رات لمبی ہوتی جائے گی سردی بڑھتی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی اعتبار سے اس وقت ہم سال کے بہترین دنوں میں ہیں جن میں سایہ میں بیٹھنے سے موسم کا لطف اٹھایا جائے گا، گرما کی حدت صرف دوپہر تک محدود ہوگی ، صبح کے وقت موسم بہار کی کیفیت ہوگی، شام کو خزاں کا سا ماحول محسوس ہوگا جبکہ رات کو ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دسمبر تک سعودی عرب کا موسم اعتدال پر مائل رہے گا جس کے بعد موسم سرما کا آغاز ہوگا۔