Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری ایک ڈرائیور سے 20 دکانوں کا مالک کیسے بنا

ڈرائیوری کے دوران بزنس ایڈمنسٹریشن کالج میں تعلیم بھی جاری رکھی ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی شہری فہد القحطانی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز پرائیوٹ ٹیکسی ڈرائیور سے کیا، اپنی محنت و لگن سے اب ایک معروف تاجر بن چکے ہیں۔
 العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ’ اس وقت ان کی ملکیت میں 20 دکانیں  اور 4 معروف برانڈز ہیں‘۔
اپنی کامیابی کے حوالے سے فہد قحطانی کا کہنا تھا’ جب میری عمر17 برس تھی تو روزگار کے لیے پریشان تھا اسی دوران 4 سو کلومیٹر دور ڈرائیوری کا کام مل گیا۔ اپنے قصبے سے ٹیچروں کو ان کے سکول لے جاتا اور واپس لاتا تھا‘۔
’بطور ڈرائیور 4 برس تک کام کرتا رہا اس دوران بزنس ایڈمنسٹریشن کالج میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھی‘۔
انہوں نے بتایا’ تجارت کے پیشے کو مستقل طورپر اپنانے کی خواہش شروع سے تھی اسی سوچ کے تحت ایک دکان کھولی جس میں ترقی ہوئی‘۔
سعودی شہری کا کہنا تھا ’اب میری ملکیت میں 20 دکانیں ہیں جن میں الیکٹرانک، کمپیوٹرز اور دیگر بجلی کے سامان کی دکانوں کے علاوہ  چار تجارتی برانڈ بھی کامیابی سے چل رہے ہیں‘۔

شیئر: