Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جنہوں نے شاہ عبدالعزیز کے تحائف آج بھی سنبھال کر رکھے ہیں

سعودی شہری کا کہنا ہے یہ تلوار ہمارے لیے ایک ’تمغہ‘ ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

سعودی عرب کے علاقے حائل کے دو شہریوں کے پاس بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی جانب سے دیے گئے تحائف آج بھی موجود ہیں اور وہ اس پر خوش اور نازاں ہیں۔

العربیہ چینل کے مطابق حائل کے ممدوح طلال کا کہنا ہے ان کے پاس عبدالعزیز کی جانب سے دیا گیا تحفہ آج بھی محفوظ ہے۔ یہ تحفہ تلوار کی شکل میں ہے جو ان کے دادا کو پیش کی گئی تھی۔  یہ تحفہ نسل در نسل منتقل ہونے کے بعد اب میرے پاس ہے اور یہ قومی مواقع پر فخر کی علامت بن جاتا ہے۔

یہ حطوط ہمارے لیے قیمتی خاندانی وراثت ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالعزیز کی جانب سے  یہ تلوار ان کے دادا غضبان کو ملی تھی۔ انہوں نے بانی مملکت کے ساتھ جنگوں اور حج سیزن میں حصہ لیا تھا۔
انہوں نے بتایا یہ تلوار 105 سال پرانی ہے اور ہم اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یہ تلوار ہمارے لیے ایک ’تمغہ‘ ہے۔
ایک اور شہری غضبان طلال نے کہا ہمارے  پاس شاہ عبدالعزیز  کے خطوط ہیں جو میرے دادا سے ہوتے ہوئے مجھ تک خاندانی وراثت کے طور پر پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا  یہ خطوط جو اب دستاویزی شکل بن چکے ہیں۔ یہ ہمارے لیے قیمتی خاندانی وراثت ہے جنہیں آج تک بہت سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔
غضبان طلال نے کہا قبائل ماضی میں بکھرے ہوئے تھے جنہیں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے متحد کیا اور اسی لیے آج ہم ایک ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں ایک شاندار اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: