Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو کھجور کے درخت کی شاخوں سے فرنیچر تیار کرتے ہیں

پاکستان، مصر، سوڈان اور چین کے ماہر افراد کے کاموں کا مشاہدہ کیا ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں تبوک ریجن کے علاقہ الدیسہ میں مقیم ایک سعودی نوجوان نے انتہائی معمولی اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے کھجور کی شاخوں سے گھریلو فرنیچر تیار کرنے میں مہارت حاصل کر لی۔
اخبار 24 کے مطابق ابراہیم الحویطی نے بتایا کہ’ وہ کافی عرصے سے بے روز گار تھا۔ کام کی تلاش کے دوران کافی فارغ وقت مل جاتا تھا۔ اس دوران کھجور کی خشک شاخوں سے کرسی وغیرہ بنانے کا خیال آیا۔‘
’ کھجور کی شاخوں سے فرنیچر بنانے کے لیے میں نے مختلف ممالک جن میں پاکستان، مصر، سوڈان اور چین شامل ہے کے ماہر افراد کے کاموں کا مشاہدہ بھی کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔‘
ابراہیم الحویطی کا کہنا تھا کہ ’ابتدا میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تاہم دو برس کی محنت کے بعد شاندار طریقے سے فرنیچر بنانے کے قابل ہو گیا ہوں۔‘

شیئر: