Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 8 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے جبکہ پیر کو اس کی قیمت 277 روپے 64 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر73 روپے 94 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 59 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 47 پیسے رہی
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 18 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 20 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 22 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 52 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 18 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 37 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 6 پیسے رہی۔

شیئر: