پاکستان میں منگل 8 اکتوبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 1 ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار اور 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ پیر کو اس کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار اور 700 روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح بائیس قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار اور 885 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,614 روپے برقرار رہی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 647 ڈالر ہوگئی ہے۔