Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے دفاع میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع اور امریکی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز اورامریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے میں کشیدگی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’امریکی ہم منصب سے رابطے میں سعودی امریکی سٹریٹجک شراکت داری اور اپنے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا‘۔

شیئر: