سعودی عرب اور سپین کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیسرا دور
سعودی عرب اور سپین کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیسرا دور
بدھ 9 اکتوبر 2024 20:28
دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور سپین کے درمیان بدھ کو ریاض میں سیاسی مشاورت کا تیسرا دور ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور سپین کے وزیر مملکت برائے خارجہ اوربین الاقوامی امور ڈیاگو مارٹینز بیلیو نے اجلاس کی سربراہی کی۔
مشاورتی دور کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
مشاورتی اجلاس میں سپین میں سعودی سفیر شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز آل مقرن نے بھی شرکت کی۔