سعودی عرب اور ترکمانستان دفتر خارجہ کے عہدیداروں نے اتوار کو ریاض میں سیاسی مشاورت کا چوتھے دور کا انعقاد کیا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور ترکمانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ نے کی۔
فریقین نے سعودی عرب اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں متعدد دعلاقائی و بین الاقوامی مسائل اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ترکمانستان میں متعین سعودی سفیر سعید بن عثمان بن سوعید، سعودی دفتر خارجہ میں ایشیائی امور کے اعلی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد المطرفی اور مملکت میں متعین ترکمانستان کے سفیر موجود تھے۔