Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولٹری فارم مارکیٹ ویلیو 25.6 بلین ڈالر تک ہوجائے گی

’2024 سے 2032 تک پولٹری فارم کے شعبے میں 3.75 فیصد مرکب اضافہ متوقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں 2032 تک پولٹری فارم کی مارکیٹ ویلیو 25.6 بلین ڈالر تک ہوجائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ پولٹری فارم میں یہ بہترین نمو آبادی میں اضافے کے علاوہ فی کس آمدنی میں اضافہ اور رہائشیوں کی پسند  کی وجہ سے ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’2024 سے 2032 تک پولٹری فارم کے شعبے میں 3.75 فیصد مرکب اضافہ متوقع ہے‘۔
’یہ اضافہ حکومتی غذائی امن پالیسی کے علاوہ نان آئل کے شعبے کو فروغ دینے کا حصہ ہے ‘۔
’سعودی عرب پولٹری فارم کے شعبے میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر بھی گامزن ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب مرغیوں کی کھپت میں دنیا کا ساتواں بڑا ملک مانا جاتا ہے۔

شیئر: