Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب فلم پروڈکشن کا بین الاقوامی مرکز بنے گا‘

یہ مملکت کے وژن 2030 کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزیر ثقافت اور فلم کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں سعودی فلم کنفیکس کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی فلم کنفیکس 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں پروڈیوسرز، فنکاروں، ماہرین اور فلم سازوں کا ایک گروپ بھی موجود تھا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے سعودی عرب کو فلم پروڈکشن کا مرکز بنانے کے وزارت کے منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ ’مملکت کو فلم پروڈکشن کےلیے ایک علاقائی اور بین الاقوامی مرکز بنانے کے ساتھ ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا اور سٹریٹجک شراکت داری کے افق کھولنا چاہتے ہیں‘۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ ’یہ فورم تخلیقی مواد کو بڑھانے اور پروڈکشن سے لے کر سکریننگ اور ڈسٹری بیوشن تک فلم انڈسٹری کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے‘۔

سعودی فلم کنفیکس 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ (فوٹو عکاظ)

چیئرمین شہزادہ بدر نے ایک ایسی معیشت کے طور پر فلم انڈسٹری کی اہمیت پر زور دیا جو تعمیرکی جاتی ہے، مواقع پیدا کیے جاتے ہیں اور ایسی کہانیاں جو نسلوں کی یادوں میں رہنے کے لیے لکھی  جاتی ہیں‘۔
چار روزہ ایونٹ میں اندرون اور بیرون ممملکت سے پروڈیوسروں، فن کاروں، ماہرین اور فلم سازوں کا ایک ایلیٹ گروپ شرکت کر رہا ہے۔ پہلے دن فلم سازوں کی بڑی تعداد میں موجودگی دیکھی گئی۔
کنفیکس کے تحت متعدد مکالمے کے سیشن ہوئے جن میں فلمی صنعت میں خصوصی عنوانات اور اس کے ثقافتی کردار کے ساتھ اس کے بااثر معاشی اثرات اور اس شعبے میں معاونت اور مالی اعانت کی اہمیت کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔

پہلے دن فلم سازوں کی بڑی تعداد میں موجودگی دیکھی گئی۔ (فوٹو عکاظ)

فورم کے 8 انٹرایکٹیو ایریاز میں جاندار اور متنوع بات چیت دیکھی گئی جس نے فیصلہ سازوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کرنے کے علاوہ مشاورت فراہم کی۔ اس میں آڈیشن کا ایریا شامل ہے۔ 
کنفیکس کی سائیڈ لائنز پر اداروں کے 130 کارنرز نے بھی وزیٹرز کی توجہ حاصل کی۔
سعودی فلم فورم مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے۔ اس کا مقصد مملکت میں فلمی صنعت کو بااختیار بنانا اور ترقی دینا ہے۔
یہ مملکت کے وژن 2030 اور قومی ثقافتی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع اور شراکت داری میں اضافہ کرنا ہے۔
سعودی فلم کنفیکس 2024 کا دوسرا ایڈیشن پہلے ایڈیشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اس کا مقصد مملکت میں فلمی انڈسٹری کو مقامی طور پر ترقی دینے اور اس شعبے میں قابل اور تجربہ کار افراد تیار کرنا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: