Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سپرے کرنے والا طیارہ گر گیا، پائلٹ زخمی

خصوصی ٹیم نے واقعہ کی تحقیات شروع کردی ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے علاقے الحرث میں سپرے طیارہ ’ایئر ٹریکٹر اے ٹی 504‘ ہائی وولٹیج بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گرگیا۔
اخبار 24 کے مطابق حادثے میں چھوٹے طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ زخمی ہوگیا، جسم کے مختلف حصوں میں فریکچر آئے ہیں۔
طیارے کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے بعد علاقے میں بجلی کا نیٹ ورک منقطع ہوگیا، جسے بعد میں بحال کردیا گیا۔
سعودی الیکڑک کمپنی نے بتایا تیکنیکی ٹیموں نے نیٹ ورک کو ریکارڈ وقت میں بحال کرکے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی شروع کی۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی سینٹر کی خصوصی ٹیم نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تحقیات شروع کردی۔
سپرے طیارہ نیشنل سینٹر فار دی پریونشن اینڈ کنٹرول پیسٹس اینڈ ڈیزیز کے تحت ہے۔

شیئر: