Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تھیم پارک میں نئی ویڈیو گیم 'ڈریگن بال' کا افتتاح

شائقین نئی ویڈیو گیم کا بے تابی اور شدت سےانتظار کر رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
مانجا کے شائقین ایک نئی ویڈیو گیم ’ڈریگن بال‘  کے ریاض کے قریب تھیم پارک قدیہ میں لانچ ہونے کا بے تابی اور شدت سےانتظار کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 40 سال قبل ویڈیو گیم سیریز بنانے والے لیجنڈ جاپانی آرٹسٹ اکیرا توریاما کی مارچ میں موت کے بعد ’ڈریگن بال‘  کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
ریاض میں تفریحی اور سیاحتی منصوبے قدیہ میں اس سال بڑے ’ڈریگن بال‘ تھیم پارک منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یہ تھیم پارک اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جہاں سیاحوں کو تفریح ، کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کر کے بھرپور لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
ویڈیو گیم ’ڈریگن بال‘  اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مانجا فرنچائزز میں سے ایک ہے جس نے ان گنت اینیمیٹڈ سیریز، فلمیں اور ویڈیو گیمز تیار کیے ہیں۔ 
یہ نیا ویڈو گیم’ڈریگن بال: سپارکنگ! زیرو‘ میں لڑائی کرتے ہوئے ریکارڈ حد تک 182 کیریکٹر پیش کئے گئے ہیں۔
ڈریگن بال گیمز کی فرنچائز کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نئی اینیمیٹڈ سیریز، ’ڈریگن بال ڈائیما‘ بھی جاری کی جائے گی۔
 

شیئر: