Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں جمعرات کی سہ پہر موسلا دھار بارش

مسجد الحرام میں بارش کے ساتھ ہی صفائی کا انتظام بڑھا دیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں جمعرات 10 اکتوبر کو عصر کے وقت  شروع ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام  میں موجود زائرین بارش کے دوران عائیں مانگتے رہے ۔ 
مکہ مکرمہ کے موسم میں تبدیلی جمعرات کو ظہر کے بعد سے شروع ہوئی جب اچانک شہر کو گرد و غبار نے لپیٹ لیا ۔ کچھ ہی دیر بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے گردو غبار کے بادل چھٹ گئے  ۔
بارش  کے شروع ہوتے ہی مسجد الحرام میں صفائی کارکنان نے تیزی سے اپنا کام شروع کردیا تاکہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو پھسلن سے محفوظ رکھا جاسکے۔

منی میں کئی سڑکوں پر گاڑیاں بند ہوگئیں (فوٹو العربیہ اکاؤنٹ)

دوسری جانب مشاعر مقدسہ منی میں بھی جمعرات کو عصر کے وقت موسلا دھار بارش سے کئی سڑکیں زیر آب آگئیں جس کی وجہ سے بیشتر گاڑیاں برساتی پانی میں پھنس گئیں۔
دریں اثنا شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔
بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں اورپانی کی گزرگاہوں کو عبور نہ کیا جائے۔
ہائی ویز پرسفرکرنے والے بھی خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: